ارب لوگوں کی نظریں اسلامی سربراہی اجلاس پر ہیں، اسحاق ڈار

اسرائیل کے خلاف واضح روڈ میپ نہ دیا تو یہ افسوسناک ہو گا، وزیر خارجہ ایٹمی طاقت پاکستان بلاشبہ اٴْمت مسلمہ کے بطور رکن کھڑا ہو گا اور اپنا فرض ادا کرے گا، انٹرویو

پیر 15 ستمبر 2025 16:20

ارب لوگوں کی نظریں اسلامی سربراہی اجلاس پر ہیں، اسحاق ڈار
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 ستمبر2025ء)نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ دنیا کے 2 ارب لوگوں کی نظریں قطر میں ہونے والے عرب اسلامی سربراہی اجلاس پر ہیں،اسرائیل کے خلاف واضح روڈ میپ نہ دیا تو یہ افسوسناک ہو گا،ایٹمی طاقت پاکستان بلاشبہ اٴْمت مسلمہ کے بطور رکن کھڑا ہو گا اور اپنا فرض ادا کرے گا۔

عرب میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسرائیل کے خلاف واضح روڈ میپ نہ دیا تو یہ افسوسناک ہو گا،2 ارب لوگ یہ جاننے کیلئے منتظر ہیں کہ اس سمٹ سے کیا نکلتا ہے۔میزبان نے اسحاق ڈار سے سوال کیا کہ اسرائیل نے قطر پر حملہ کیا ہے، تو کیا پاکستان پر بھی کر سکتا ہی جس پر جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسرائیل کی بھرپور حمایت سے بھارت نے کوشش کی پھر جو ہوا دنیا نے اپنی آنکھوں سے دیکھا، ان کے دعوے بے نقاب ہوگئے، اس لیے ہم تیار ہیں۔

(جاری ہے)

اسحاق ڈار نے کہا کہ میں پھر کہتا ہوں پاکستان امن پر یقین رکھتا ہے، خطے میں کسی بھی عدم استحکام کا خواہاں نہیں ہے، خطے میں کسی بھی عدم استحکام کے اثرات بہت دور تک جائیں گے۔وزیر خارجہ نے کہا کہ اقوامِ متحدہ کی قراردادیں فلسطین کے معاملے میں مؤثر ثابت نہیں ہو رہیں، گزشتہ 22 ماہ سے جو ہو رہا ہے وہ آپ کے سامنے ہے، عرب ممالک نے مشترکہ سیکیورٹی فورس کے قیام کی تجویز پر بات کی ہے، مشترکہ سیکیورٹی فورس کا قیام ایک عملی قدم ہوسکتا ہے۔انہوںنے کہاکہ ایٹمی طاقت پاکستان بلاشبہ اٴْمت مسلمہ کے بطور رکن کھڑا ہو گا اور اپنا فرض ادا کرے گا۔