نائب وزیرِاعظم اسحاق ڈار کی وزرائے خارجہ اجلاس کے موقع پر ازبک وزیرِخارجہ بختیار سیدوف سے ملاقات

اتوار 14 ستمبر 2025 21:40

دوحہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 ستمبر2025ء) نائب وزیرِاعظم و وزیرِخارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے دوحہ میں ہنگامی عرب اسلامی سربراہی اجلاس کی تیاریوں کے سلسلہ میں وزرائے خارجہ کے اجلاس کے موقع پر ازبکستان کے وزیرِخارجہ بختیار سیدوف سے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

ترجمان دفتر خارجہ کی طرف سے اتوار کو جاری بیان کے مطابق دونوں رہنماؤں نے قطر اور خطے کے دیگر ممالک پر اسرائیلی حملوں کو ریاستی خودمختاری اور بین الاقوامی قانون کی کھلی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے شدید مذمت کی۔

فریقین نے فلسطینی کاز کے لیے غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا اور خطے میں امن و استحکام کے فروغ کی فوری ضرورت پر زور دیا۔دونوں وزرائے خارجہ نے اس بات پر بھی اتفاق کیا کہ ان مشکل حالات میں امتِ مسلمہ کے اتحاد کو مزید مضبوط بنانے اور مشترکہ حکمتِ عملی وضع کرنے کے لیے او آئی سی اور عرب لیگ کا کردار نہایت اہم ہے۔

متعلقہ عنوان :