وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر گراں فروشی کے خلاف شکنجہ مزید سخت کرنے کی تیاریاں

سیکرٹری پرائس کنٹرول ڈاکٹر کرن خورشید کی زیر صدارت گراں فروشی پر قابو پانے بارے اہم اجلاس گھنٹوں میں پنجاب بھر میں 5 لاکھ 10 ہزار 320 مقامات کی چیکنگ، 11 ہزار 896 افراد گرانفروشی کرتے پائے گئے

پیر 15 ستمبر 2025 02:45

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 ستمبر2025ء) وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر گراں فروشی کیخلاف شکنجہ مزید سخت کرنے کی تیاریاں کر لی گئیں۔

(جاری ہے)

سیکرٹری پرائس کنٹرول ڈاکٹر کرن خورشید کی زیر صدارت گراں فروشی پر قابو پانے بارے اہم اجلاس ہوا،ڈی جی کماڈیٹیز عمران قریشی نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی اور مانیٹرنگ سسٹم بارے آگاہ کیا،بریفنگ میں بتایا گیا کہ 2100 سے زائد پرائس کنٹرول مجسٹریٹس روزانہ کی بنیاد پر اشیاء خورونوش کی قیمتوں کو مانیٹر کر رہے ہیں، گزشتہ 24 گھنٹوں میں پنجاب بھر میں 5 لاکھ 10 ہزار 320 مقامات کی چیکنگ کے دوران 11 ہزار 896 افراد گرانفروشی کرتے پائے گئے،گرانفروشی کرنیوالوں کو بھاری جرمانے عائد، 110 افراد گرفتار جبکہ 9 افراد کیخلاف مقدمات درج کروائے گئے ہیں، آٹے کی مصنوعی قلت اور گرانفروشی کرنے پر 1255 افراد کو جرمانے عائد جبکہ 14 افراد کو گرفتار کیا گیا، سیکرٹری پرائس کنٹرول نے قیمتوں کی مانیٹرنگ بارے ایپلی کیشن سسٹم کو مزید بہتر بنانے کی ہدایت کردی، ان کا کہنا تھا کہ مارکیٹ میں اشیاء کی طلب ورسد اور پیشگی اقدامات بارے رپورٹس متعلقہ اضلاع سے شیئر کی جائیں، سہولت بازاروں میں بھی اشیاء کے معیار پر کڑی نظر رکھی جائے، کیمروں کو مرکزی کنٹرول روم سے منسلک کیا جائے،ڈاکٹر کرن خورشید نے واضح کیا کہ اشیاء ضروریہ کی مقرر کردہ نرخوں پر فروخت یقینی بنائی جائے گی۔