ذ*رحیم یارخان، 10 سالہ بچی مبینہ زیادتی و تشدد کے بعد قتل، خاور حسین فرار

qپوسٹمارٹم رپورٹ حقائق واضح کرے گی، پولیس کی تحقیقات جاری

پیر 15 ستمبر 2025 02:45

رحیم یارخان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 ستمبر2025ء)احمدپورلمہ میں کمسن بچی کے ساتھ لرزہ خیز واقعہ پیش آیا۔ 10 سالہ بچی کو مردہ حالت میں ہسپتال لایا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے بتایا کہ وہ شدید تشدد کا نشانہ بننے کے بعد دم توڑ چکی ہے، جبکہ اس کے ساتھ مبینہ زیادتی کے آثار بھی پائے گئے۔ذرائع کے مطابق احمدپورلمہ کے رہائشی خاور حسین نامی شخص گزشتہ روز بچی کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال لے کر آیا، تاہم بچی کو داخل کرانے کے بعد موقع سے فرار ہوگیا۔

(جاری ہے)

ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹرز نے معائنے کے دوران بچی کو مردہ قرار دے دیا اور واقعہ کی اطلاع پولیس کو دی۔پولیس نے موقع پر پہنچ کر بچی کی لاش تحویل میں لے کر پوسٹمارٹم کے لیے سرد خانے منتقل کردی۔ ابتدائی معلومات کے مطابق خاور حسین مقتولہ کے ساتھ کرایہ کے مکان میں رہائش پذیر تھا، جو بچی کو تشویشناک حالت میں چھوڑ کر فرار ہوگیا۔پولیس حکام نے بتایا ہے کہ چند مشکوک افراد کو حراست میں لیا گیا ہے اور واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔ حتمی حقائق بچی کے میڈیکل اور پوسٹمارٹم رپورٹ کے بعد سامنے آئیں گے۔اس دلخراش واقعے کے بعد علاقے میں شدید غم و غصہ پایا جا رہا ہے، شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرکے عبرتناک سزا دی جائے۔

متعلقہ عنوان :