تھانہ میں درخواست دینے کی رنجش ،تین ملزمان نے کم سن طالبعلم کو کلہاڑی سے شدید زخمی کر دیا

پیر 15 ستمبر 2025 11:27

نوشہرہ ورکاں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 ستمبر2025ء) تھانہ میں درخواست دینے کی رنجش ،تین ملزمان نے کم سن طالبعلم کو کلہاڑی سے شدید زخمی کر دیا۔ نواحی گاؤں کرلکے میں تین افراد نے علی حسین نامی طالب علم پر کلہاڑیوں سے حملہ کر کے شدید زخمی کر دیا۔

(جاری ہے)

متاثرہ بچے کے والد اصغر علی نے کہا کہ ملزمان سجاد احمد اور دو نامعلوم افراد نے پرانی رنجش کی بنا پر میرے بیٹے کو تشدد کا نشانہ بنایا اور کلہاڑیوں کے وار کر کے زخمی کر دیا۔

والد کے مطابق یہ رنجش تھانہ میں دی گئی ایک درخواست پر پیدا ہوئی تھی۔اصغر علی نے کہا کہ ملزمان نے میرے بیٹوں کو جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دیں۔ اس سے پہلے بھی ملزمان راستہ روک تشدد کر چکے۔ انہوں نے پولیس اور اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ ملزمان کو فوری گرفتار کر کے انصاف فراہم کیا جائے اور اہلِ خانہ کو تحفظ دیا جائے۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔\378