صارفین کو جدید طریقہ کار کے تحت معیاری سروسز فراہم کرنے کے لئے منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے، چیف ایگزیکٹیو میپکو

پیر 15 ستمبر 2025 11:27

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 ستمبر2025ء) چیف ایگزیکٹو آفیسرمیپکوانجینئر گُل محمد زاہد نے کہا ہے کہ صارفین کو جدید طریقہ کار کے تحت معیاری سروسز فراہم کرنے کے لئے منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے۔آئی ٹی ٹیکنالوجی کے ذریعے صارفین کو شکایات کے اندراج، مسائل کے حل اور دیگر سہولیات گھر بیٹھے فراہم کی جائیں گی۔ انہوں نے میپکو ریجنل ٹریننگ سنٹر میں ایس ڈی اوز، ریونیو آفیسرز اور لائن سپرنٹنڈنٹس کی انڈکشن ٹریننگ کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایما نداری، محنت اور فرض شناسی کے ساتھ اہداف کا حصو ل ہی ادارے کی کامیابی کا ضامن ہے۔

پاور سیکٹر ملک کا اہم شعبہ ہے اور ہم ملک کو روشن کرنے کے لئے دن رات محنت کررہے ہیں۔انجینئر گُل محمد زاہد نے کہا کہ نئے بھرتی ہونے والے جونیئر انجینئرز، ریونیو آفیسرز اور لائن سپرنٹنڈنٹس اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لا کر ادارے کو مزید فعال اور عوام دوست بنائیں۔

(جاری ہے)

سی ای او نے بتایا کہ میپکو کے انجینئرزپیشہ ورانہ مہارت کے باعث ملک کی دیگر ڈسکوز میں بھی اہم عہدوں پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔انڈکشن ٹریننگ پروگرام کے دوران ینگ ٹیلنٹ کو جدید خطوط پر تربیت فراہم کی گئی۔ تقریب میں 113 جونیئر انجینئرز، ریونیو آفیسرز اور لائن سپرنٹنڈنٹس کو اسناد دی گئیں۔ اس موقع پر ڈی جی ایچ آر اینڈ ایڈمن میاں سہیل افضل اور پرنسپل ریجنل ٹریننگ سنٹر رضا ظفر نے بھی خطاب کیا۔

متعلقہ عنوان :