دنیاوی و اخروی زندگی میں کامیابی کے لئے حضرت محمدﷺ کی تعلیمات پر عملدرآمد کیا جائے،چیئرمین یونین کونسل بلانوالہ

پیر 15 ستمبر 2025 12:31

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 ستمبر2025ء) چیئرمین یونین کونسل بلانوالہ چوہدری فلک شیرنے کہا ہے کہ نبی کریمﷺ کی آمد سےپوری دنیا نور سے منور ہو گئی اور گمراہی و اندھیرے ہمیشہ کے لئے ختم ہو گئے۔

(جاری ہے)

پیر کو جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ نبی کریم ﷺ تمام نبیوں کے سردار اور آخری نبی ہونے کے ساتھ ساتھ دونوں جہانوں کے لئے رحمت اللعالمین بن کر تشریف لائے۔ انہوں نے کہا کہ دنیاوی و اخروی زندگی میں کامیابی کے لئے حضرت محمدﷺ کی تعلیمات پر عملدرآمد کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :