ر*جیکب آباد کے سرکاری اسکولوں کی بجٹ میں کروڑوں کی خردبرد،2کروڑ کا صفایہ

ّمحکمہ تعلیم کی طرف سے غیر فعال قرار دئے گئے اسکولوں کی بھی بجٹ جاری کئے جانے کا انکشاف

اتوار 14 ستمبر 2025 18:25

ر*جیکب آباد کے سرکاری اسکولوں کی بجٹ میں کروڑوں کی خردبرد،2کروڑ کا ..
جیکب آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 ستمبر2025ء)جیکب آباد کے سرکاری اسکولوں کی بجٹ میں کروڑوں کی خردبرد،2کروڑ کا صفایہ،محکمہ تعلیم کی طرف سے غیر فعال قرار دئے گئے اسکولوں کی بھی بجٹ جاری کئے جانے کا انکشاف ،انرولمنٹ نہ رکھنے والے اسکولوں کی بجٹ بھی فنڈس نکلواکر خالی کردی گئی، فرنیچر ،کھیل کی سرگرمی ،میدان کی مرمت کے نام پر سرکاری فنڈس افسران ڈکار گئے ،ایک ٹکے کا کام نہ ہوا ،اسکول کا عملہ تک بجٹ کے متعلق لاعلم تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کے سرکاری اسکولوں کی بجٹ میں کروڑوں کی خردبرد سامنے آئی ہے ملنے والی معلومات کے مطابق ضلع کے پرائمری مڈل ،ہائی سیکنڈر ی گرلس اور بوائز اسکولوں کی بجٹ سے 2کروڑ 3لاکھ 92ہزار سے زائد کا صفایہ کردیا گیا ہے جن میں گورمنٹ بوائز پرائمری اسکول غلام نبی سرکی ،محمد پور اوڈھو،حاجی لکھمیر ،عبداللہ لاشاری ،دوست محمد ٹالانی،عالم کھوسو ،نوازو جاگیر ،منگریو،کوریجا،گرلس پرائمری اسکولوں میں بنگلو سیداں ،غیبی دیرو ایٹ محمد علی بروہی ،جمع دستی ،گلاب ماچھی،شیخ عبدالحکیم ،جیلانین ڈنگر غرھی سبایو،پیر حاجن شاہ ،ناوڑا،رمضان پور،گورمنٹ گرلس ہائی اسکول اور دیگر شامل ہیںمحکمہ تعلیم کی جانب سے غیر فعال قرار دئے گئے گورمنٹ بوائز پرائمری اسکول کو 30ہزار اور گورمنٹ گرلس پرائمری اسکول علی نواز کو 21750جاری کئے گئے جو نکلوانے ٹھکانے لگادئے گئے علاوہ ازیں گورمنٹ گرلس پرائمری اسکول عطائی ،سکندر بھنگر ،بختیارپہنور ،گورمنٹ بوائز پرائمری اسکول دین محمد کھوسو ،سید کمال جن میں انرولمنٹ نہیں ان اسکولوں کی بجٹ پر بھی افسران نے اپنا ہاتھ صاف کیا ہے اسکولوں کی نکالی گئی کروڑوں کی بجٹ فرنیچر ،اسٹیشنری ،کھیل کی سرگرمیوں ،میدان کی مرمت پر خرچ دکھائی گئی لیکن حقیقت اسکے برعکس ہے کیونکہ افسران کی جانب سے فرضی بلوں کے ذریعے نکالی گئی بجٹ کے متعلق اسکول کا عملہ تک لاعلم ملا،سرکاری اسکولوں کی بجٹ میں بدعنوانی کا ڈی سی جیکب آباد نواب سمیر لغاری نے نوٹس لیکر محکمہ تعلیم خزانہ آفیس کے عملے کو طلب کرکے باز پرس کی اور ایک ہفتے کے اندر سرکاری رقم جمع کرانے کے ہدایت کی لیکن مداخلت کے بعد ڈی سی نے بھی خاموشی اختیار کرلی ہے ۔

متعلقہ عنوان :