Live Updates

پنجاب حکومت کی جانب سے سیلاب متاثرین کو ریلیف دینا تو دور اعلان بھی نہیں کیا گیا۔ مزمل اسلم

وزیراعظم کو بیرون ملک کے سفر اور ایم او یوز (MoUs) سے فرصت نہیں مل رہی ، مشیر خزانہ کا بیان

اتوار 14 ستمبر 2025 20:00

پنجاب حکومت کی جانب سے سیلاب متاثرین کو ریلیف دینا تو دور اعلان بھی ..
ْ پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 ستمبر2025ء)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیربرائے خزانہ وبین الصوبائی رابطہ مزمل اسلم نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کی جانب سے سیلاب متاثرین کو ریلیف دینا تو دور، اعلان بھی نہیں کیا گیا اور 2022 سیلاب میں اعلان شدہ ریلیف پیکج کیلئے عوام آج تک منتظر ہیں۔ مزمل اسلم نے کہا کہ 2005 زلزلے میں تباہ شدہ عمارتوں کے تعمیرات کے دعوے آج تک نامکمل ہیں۔

حالیہ سیلاب نے پنجاب کی ترقی کے دعوے کھول کر رکھ دئیے ہیں۔ مشیر خزانہ نے کہا کہ اوپر اوپر سے چند سڑکوں کی سرخی پالش کر کے دکھایا گیا اور پنجاب میں سڑکوں کے بنیادی ڈھانچے پر کوئی کام نہیں کیا گیا۔ مزمل اسلم نے کہا کہ پنجاب میں زراعت کو مکمل نظر انداز کیا گیا، جنگلات لگانے کو تو خاطر میں ہی نہیں لایا گیا ۔

(جاری ہے)

نوجوان اپنی مدد آپ کے تحت بیرون ملک روزگار کی تلاش میں نکل گئے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ وفاقی حکومت ڈیمز اور کنال کے بدلے ہاؤسنگ کالونی پر صرف زور ہے۔ مشیر خزانہ خیبرپختونخوا نے کہا کہ پنجاب حکومت کے موجودہ بدترین فلڈ رسپانس نے عوام کا گورننس سے اعتماد اٹھا لیا اور پنجاب حکومت وفاقی امداد کی منتظر، اور وفاق آئی ایم ایف کی اجازت کی طالب ہے۔ مشیر خزانہ خیبرپختونخوا نے کہا کہ دوسری طرف بلاول عالمی امداد کی طرف نظریں جمائے بیٹھے ہیں وزیراعظم کو بیرون ملک کے سفر اور ایم او یوز (MoUs) سے فرصت نہیں مل رہی اور صدر مملکت کی غیر حاضری اور اب چین کے دورے پر جانا عوامی معمالات میں دلچسپی صاف ظاہر ہے۔
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات