Live Updates

شجاع آباد میں بند ٹوٹنے سے پڑنے والا شگاف 400 فٹ تک بڑھ گیا، مزید دیہات ڈوب گئے

اتوار 14 ستمبر 2025 16:55

شجاع آباد میں بند ٹوٹنے سے پڑنے والا شگاف 400 فٹ تک بڑھ گیا، مزید دیہات ..
شجاع آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 ستمبر2025ء)ملتان کی تحصیل شجاع آباد میں بند ٹوٹنے سے پیدا ہونے والا شگاف 400 فٹ تک بڑھ گیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق شجاع آباد کی بستی دھوندو کے بند میں شگاف بڑھ کر 400 فٹ ہوگیا ہے اور شگاف پٴْر نہ ہونے کے باعث مزید کئی علاقے زیر آب آگئے ہیں۔

(جاری ہے)

محکمہ انہار نے بتایا کہ مٹی کی کمی شگاف پٴْر کرنے میں آڑے آرہی ہے ،دو روز گزرنے کے باوجود متاثرین بے یار و مددگار کھلے آسمان تلے بیٹھنے پر مجبور ہیں۔

سیلاب متاثرین کے مطابق پینے کا صاف پانی میسر ہے نا ہی کھانے کی کوئی چیز دستیاب ہے، جانور بھی مر رہے ہیں، ابھی تک ان تک کوئی امداد نہیں پہنچی۔ شجاع آباد میں متاثرین نے کہا کہ علاقے میں اس سے پہلے کبھی سیلابی پانی نہیں آیا تاہم اس بار جو پانی آیا ہے اس نے بڑے پیمانے پر تباہی مچائی ہے۔
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :