ڈسکہ میں ڈمپر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار جاں بحق

پیر 15 ستمبر 2025 13:09

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 ستمبر2025ء) سیالکوٹ میں ڈمپر کی ٹکرسے موٹرسائیکل سوار جاں بحق ہو گیا۔پولیس حکام کے مطابق یہ افسوسناک حادثہ سیالکوٹ کی تحصیل ڈسکہ میں اس وقت پیش آیا جب ایک ڈمپر نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں57سالہ موٹر سائیکل سوار محمد شفیق موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔

(جاری ہے)

ریسکیو اہلکاروں نے جائے حادثہ پر پہنچ کر ضروری کارروائی کے بعد نعش کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال ڈسکہ منتقل کر دیا۔

متعلقہ عنوان :