کاشتکاروں کو 20 ستمبر سے کلونجی کی کاشت شروع کرنے کا مشورہ

پیر 15 ستمبر 2025 13:34

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 ستمبر2025ء) شعبہ پلانٹ فزیالوجی تحقیقاتی ادارہ اگرانومی آری فیصل آباد کے ماہر ین نے کاشتکاروں کو 20 ستمبر سے کلونجی کی کاشت شروع کرنے کا مشورہ دیا ہے اور کہا ہے کہ کلونجی کی کاشت 20 اکتوبر تک مکمل کی جاسکتی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ کلونجی ایک قیمتی مصالحہ دار فصل ہے جس کے پودے 2 فٹ تک اونچے ہوتے ہیں اور عام طور پر آم کا اچار بناتے وقت اس میں کلونجی کے بیج ڈالے جاتے ہیں جبکہ اسے کئی قسم کے لذیز کھانوں میں بھی استعمال کیا جاتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ کلونجی کے بیج ہاضمہ دار، معدہ درست اور نزلہ و زکام میں بھی انتہائی مفیدہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ذرخیز اور ہلکی میرا زمین جہاں پانی کی وافر مقدار دستیاب ہو کلونجی کی کاشت کیلئے انتہائی موزوں ہے لیکن اسے سیم زدہ یا کلراٹھی زمینوں میں کاشت نہیں کیا جاسکتا۔ انہوں نے بتایا کہ کلونجی کو کھیلیوں پر اور بذریعہ چھٹہ بھی کاشت کیا جاسکتا ہے تاہم دونوں صورتوں میں اس کا اڑھائی سے 3 کلو گرام بیج فی ایکڑ استعمال کرنا ضروری ہے۔

متعلقہ عنوان :