ایف آئی اے امیگریشن كی سیالکوٹ ائیرپورٹ پر کارروائی ، جعل سازی سے بیرون ملک جانے والا مسافر گرفتار

پیر 15 ستمبر 2025 14:41

سیالكوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 ستمبر2025ء) ایف آئی اے امیگریشن نے سیالکوٹ ائیرپورٹ پر کارروائی کرکے جعل سازی سے بیرون ملک جانے والے مسافر کو گرفتار کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

ایف آئی اے ترجمان کے مطابق ایف آئی اے نے سیالکوٹ ائیرپورٹ پر جعل سازی اور دہوکہ دہی سے ساوتھ افریقہ جانے کی کوشش ناکام بنادی، ایف آئی اے امیگریشن نے سیالکوٹ ائیرپورٹ پر کارروائی کرکے جعل سازی سے بیرون ملک جانے والے مسافر کو آف لوڈ کر دیا، ملزم ارسلان ظفر فلائٹ نمبر ای کے621 کے ذریعے ساوتھ افریقہ جا رہا تھا، امیگریشن کلیئرنس کے دوران مسافر کو مشکوک پایا گیا، گرفتار ملزم نے جعفر اقبال کے سائوتھ افریقن پاسپورٹ پر ساوتھ افریقہ جانے کی کوشش کی،ملزم کا اصل نام ارسلان ظفر ہے اور ملزم کو بعد ازاں مزید کارروائی کے لیے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل گوجرنوالہ منتقل کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :