ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی سید غلام مصطفیٰ شاہ کا سابق رکن قومی اسمبلی روشن الدین جونیجو کی وفات پر افسوس کا اظہار

پیر 15 ستمبر 2025 14:59

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 ستمبر2025ء) ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی سید غلام مصطفٰی شاہ نے رکن قومی اسمبلی صلاح الدین جونیجو کے والد سابق رکن قومی اسمبلی روشن الدین جونیجو کی وفات پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔

(جاری ہے)

پیر کو اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے صلاح الدین جونیجو اور ان کے اہلخانہ سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم روشن الدین جونیجو کی سیاسی و سماجی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، دکھ کی اس گھڑی میں اہلخانہ کے غم میں برابر کا شریک ہوں۔ ڈپٹی سپیکر نے مرحوم کے درجات کی بلندی اور اہل خانہ کے لیے صبر جمیل کی دعا بھی کی ۔\932

متعلقہ عنوان :