Live Updates

اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ زراعت اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر پلانٹ پروٹیکشن سمبڑیال كا گائوں حبیب پور میں فارمر ٹریننگ پروگرام كا انعقاد

پیر 15 ستمبر 2025 15:42

سمبڑیال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 ستمبر2025ء) اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ زراعت اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر پلانٹ پروٹیکشن و پیسٹی سائیڈ سمبڑیال نے سمبڑیال کے گائوں حبیب پور میں فارمر ٹریننگ پروگرام کا انعقاد کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ زراعت سمبڑیال ڈاکٹر افتخار حسین بھٹی اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر پیسٹی سائیڈ سمبڑیال صباء تحسین نے پیر کو سیلاب کے بعد گائوں حبیب پورمیں ایک فارمر ٹریننگ پروگرام کا انعقاد کیا ۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر افتخارحسین بھٹی نے فارمر ٹریننگ پروگرام میں کسانوں کو سبزیات،کینولا اورچارہ جات کی کاشت کے بارے میں آگاہی فراہم کی۔اسسٹنٹ ڈائریکٹر پلانٹ پروٹیکشن نے دھان کی فصل کا تجزیہ کیا ، بیماریوں سے بچنے کے حوالے سے کسانوں کو ٹریننگ دی اور13 ممنوعہ زہروں کے استعمال نہ کرنے کے بارے میں بھی بتایا۔اس موقع پر سیلاب سے بچ جانے والے علاقوں کا بھی دورہ کیا گیا اور دھان کی فصل کا تجزیہ کیا گیا۔اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر ڈاکٹرافتخارحسین بھٹی نے متعلقہ اسٹاف کو ہدایت کی ہے کہ جو دھان کی فصلیں بچ گئی ہیں ان پر گہری نظر رکھیں اور کسی قسم کی بیماری کے حملے سے متعلق کسانوں کو آگاہی فراہم کریں۔
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :