ڈنمارک کے سائیکلسٹ جوناس ونجیگارڈ نے پہلی مرتبہ ویلٹا اسپانیا سائیکل ریس جیت لی

پیر 15 ستمبر 2025 15:41

میڈرڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 ستمبر2025ء) ڈنمارک کے سائیکلسٹ جوناس ونجیگارڈ نے پہلی مرتبہ ویلٹا اسپانیا سائیکل ریس جیت لی ۔ویزما لیز اے بائیک ٹیم کے 28 سالہ ڈنمارک کے سائیکلسٹ جوناس ونجیگارڈ نے نہ صرف ویلٹا اسپانیا سائیکل ریس کا80 واں ایڈیشن اپنے نام کیا بلکہ پہلی مرتبہ ٹائٹل جیتنے میں کامیاب رہے ۔ پرتگال کے سائیکل سوار جواؤ المیڈا دوسرے اور انگلینڈ کے سائیکل سوار ٹام پڈکاک تیسرے نمبر پر رہے۔

تین ہفتوں تک جاری رہنے والی اس ریس کے 21 ویں اور آخری مرحلہ فلسطینی حامی مظاہرین کے احتجاج کے باعث ترک کر دیا گیا تاہم مجموعی برتری پر ڈنمارک کے سائیکلسٹ جوناس ونجیگارڈ فاتح قرار پائے ۔ ویلٹا اسپانیا سائیکل ریس کے 21 ویں اور آخری مرحلے میں سائیکل سواروں نے ویلڈیولموس الالپارڈو سے سپین کے دارالحکومت میڈرڈتک کا فاصلہ طے کرنا تھا جو 103.6کلو میٹر پر محیط تھا جس کو ریس کے منتظمین نے پہلے ہی 111.6 تک مختصر کر دیا تھا۔

(جاری ہے)

آخری مرحلے کو فلسطینی حامی مظاہرین کے میڈرڈ کے وسط میں کورس کے ایک حصے میں داخل ہونے کے بعد رکاوٹوں سے خراب کر دیا۔مظاہرین نے گران ویا سمیت کورس کے کئی مقامات پر رکاوٹیں گرائیں اور سڑک کو بلاک کر دیا، جہاں سے سائیکل سواروں کو متعدد بار گزرنا تھا۔ہسپانوی دارالحکومت کی سڑکوں پر 1,000 سے زیادہ پولیس اہلکار تعینات کیے گئے تھےکیونکہ مظاہروں کی توقع تھی۔مظاہروں کے باعث 21 ویں اور آخری مرحلے کو ترک کر دیا گیا تاہم ڈنمارک کے سائیکلسٹ جوناس ونجیگارڈ کو فاتح قرار دیا گیا ۔ یہ دو بار کے ٹور ڈی فرانس چیمپئن کے لیے پہلا ٹائٹل ہے۔ ڈنمارک کے سائیکلسٹ جوناس ونجیگارڈ مجموعی برتری کے ساتھ فاتح قرار پائے۔

متعلقہ عنوان :