بٹگرام،ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر کا پیٹرول پمپس کا اچانک معائنہ،خلاف ورزیوں پر جرمانے عائد

پیر 15 ستمبر 2025 16:21

بٹگرام (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 ستمبر2025ء) ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر بٹگرام اختر رسول نے سوموار کے روز بٹگرام بازار میں واقع مختلف پیٹرول پمپس کا اچانک معائنہ کیا جس کا مقصد عوام کو معیاری اور مقررہ مقدار میں پیٹرولیم مصنوعات کی فراہمی کو یقینی بنانا اور پیٹرول پمپس پر موجود حفاظتی اقدامات کا جائزہ لینا تھا،معائنے کے دوران فیول ڈسپنسنگ مشینوں کے گیجز کی درستگی،فائر سیفٹی آلات کی دستیابی،سٹاف کی موجودگی،صفائی ستھرائی اور دیگر حفاظتی و معیاری تقاضوں کا باریک بینی سے معائنہ کیا گیا،معائنے کے دوران خلاف ورزی کے مرتکب پٹرول پمپس کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لاتے ہوئے جرمانے عائد کیے گئے،ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر نے متعلقہ مالکان کو تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ عوامی سہولیات میں کسی قسم کی غفلت یا قوانین کی خلاف ورزی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :