رحیم یارخان ،کپاس فضل انتہائی اہم مرحلہ میں داخل، کاشتکاروں کو بھر توجہ دینی ہوگی،ڈپٹی ڈائریکٹر

پیر 15 ستمبر 2025 16:21

رحیم یارخان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 ستمبر2025ء) ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت (پلانٹ پروڈکشن) ماجد علی نے چک نمبر 112 پی، 137پی، 138 پی، 125 پی، 114 پی اور 113 پی کے دورے کے دوران کپاس کے کاشتکاروں کی فصلوں کا معائنہ کیا اور بہتر پیداوار کے حصول کے لیے تجاویز دیں۔انہوں نے کاشتکاروں کو کپاس کے پھولوں اور ٹینڈوں پر گلابی سنڈی کے حملے کی شناخت کرنا سکھائی اور اس سے بچاؤ کی ہدایات دیں۔

انہوں نے زور دے کر کہا کہ فصل پر موجود کچے ٹینڈے انتہائی اہم ہیں۔ اگر انہیں گلابی سنڈی کے حملے سے محفوظ نہ رکھا گیا تو نہ صرف پیداوار شدید متاثر ہوگی، بلکہ کوالٹی متاثر ہونے کی وجہ سے کپاس کو اچھا ریٹ بھی نہیں مل پائے گا۔انہوں نے مشورہ دیا کہ کاشتکار اپنی فصل کا باقاعدگی سے معائنہ کریں اور جب بھی 5 فیصد ٹینڈے متاثر نظر آئیں، فوری طور پر سفارش کردہ کیڑے مار ادویات کا سپرے کریں۔

(جاری ہے)

ان ادویات میں سپنٹوریم (100 ملی لیٹر)، کلورنٹرانیلی پرول+ لیمڈا سائی ہیلو تھرین) (160 ملی لیٹر)، اور گیما سائیہیلو تھرین (100 ملی لیٹر) شامل ہیں۔انہوں نے یہ بھی بتایا کہ کھیتوں میں موجود کپاس کی اقسام ایس ایس 32، سائیٹو 2023، اور سائیٹو 2024 پر کچے پھل (ٹینڈوں) کی تعداد کافی ہے، ان پر بھی گلابی سنڈی کا حملہ دیکھنےمیں آرہا ہے،اس لیے احتیاط ضروری ہے۔\378

متعلقہ عنوان :