کوئٹہ: زرغون روڈ پر گرین بس کے عملے پر مبینہ تشدد، سیکرٹری ٹرانسپورٹ نے نوٹس لے لیا

پیر 15 ستمبر 2025 17:20

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 ستمبر2025ء) کوئٹہ میں زرغون روڈ پر لوکل بس ڈرائیوروں نے گرین بس کو روک کر اس کے ڈرائیور اور عملے کے ساتھ بدتمیزی کی اور مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنایا۔ سیکرٹری ٹرانسپورٹ حیات کاکڑ کے مطابق لوکل بس ڈرائیور گرین بس کی چابی نکال کر ساتھ لے گئے جبکہ مسافروں کو بھی دھمکیاں دیتے رہے۔

(جاری ہے)

سیکرٹری ٹرانسپورٹ بلوچستان محمد حیات کاکڑ نے اس واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ گرین بس کے ڈرائیور اور عملے کے ساتھ بدتمیزی اور دھمکیوں میں ملوث افراد کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ ضلعی انتظامیہ کو واقعے سے آگاہ کردیا گیا ہے اور متعلقہ ٹرانسپورٹرز کے خلاف کارروائی کی ہدایت دی گئی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اگر کوئی ڈرائیور یا گروپ اس واقعے میں ملوث پایا گیا تو متاثرہ ڈرائیور کی مدعیت میں ایف آئی آر درج کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :