غیرقانونی ہائوسنگ سکیموں و لینڈ سب ڈویڑن کے خلاف کارروائی

پیر 15 ستمبر 2025 17:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 ستمبر2025ء) ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کی ہدایات پرڈائریکٹوریٹ آف میٹروپولیٹن پلاننگ تھری نے گزشتہ روز بی آر بی کینال روڈ،،مناواں پولیس اسٹیشن، بھینی روڈ کے اطراف میں 13غیرقانونی ہائوسنگ سکیموں و لینڈ سب ڈویڑن کے خلاف کارروائی کی۔

(جاری ہے)

ٹیموں کی نیو غوث گارڈن، غوث گارڈن فیز فائیو، گرین لینڈ آرچرڈ، موسی گارڈن، زم زم سٹی، الباری سٹی،ارحم ریذیڈینشیا، الغنی گارڈن فیز سیون، گرین لینڈ ویلی، اریبین سٹی، الفلا ح سٹی، کے ایس ہومز، علی ولاز، امبر سٹی اور الوہاب گارڈن فیز تھری کے خلاف آپریشن کیا۔

ایل ڈی اے ٹیموں نے آپریشن کے دوران ان سکیموں کا سٹرکچر،بائونڈری والز، سیوریج سسٹم اور دیگر انفراسٹرکچر مسمار کر دیااور دفاتر سیل کر دیئے۔ آپریشن سے پہلے ان سکیموں کو متعدد نوٹسز جاری کیے گئے تھے۔ آپریشن چیف میٹرو پولیٹن پلاننگ کی نگرانی میں کیا گیا۔آپریشن میں ایل ڈی اے انفورسمنٹ سکواڈ اور پولیس نے حصہ لیا۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کی ہدایات پرشہربھرمیں غیرقانونی رہائشی سکیموں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔