Live Updates

سیلابی صورتحال کے باعث محکمہ موسمیات نے ڈینگی الرٹ جاری کردیا

پیر 15 ستمبر 2025 21:16

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 ستمبر2025ء) سیلابی صورتحال اور حالیہ بارشوں کے باعث محکمہ موسمیات نے ڈینگی الرٹ جاری کر دیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی، لاہور، اسلام آباد، فیصل آباد، سیالکوٹ، راولپنڈی اور پشاور میں ڈینگی پھیلنے کا خدشہ ہے۔ اس کے علاوہ سکھر، حیدرآباد، ملتان سمیت سیلاب سے متاثرہ دیگر علاقوں میں بھی ڈینگی وائرس بڑے پیمانے پر لوگوں کو متاثر کر سکتا ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مون سون بارشوں، دریاؤں کے بہاؤ اور ڈیموں سے پانی چھوڑے جانے کے باعث کئی شہروں میں سیلابی صورتحال پیدا ہوئی ہے۔ سیلابی پانی اور ناقص نکاسی آب ڈینگی مچھر کو افزائش کے لیے موزوں ماحول فراہم کر رہے ہیں۔ڈینگی وائرس پر قابو پانے کے لیے متعلقہ اداروں، وزارتوں اور ضلعی انتظامیہ کو ہائی الرٹ پر رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ہسپتالوں کو بھی ڈینگی کے حوالے سے اپنے انتظامات مکمل رکھنے کی تاکید کی گئی ہے تاکہ ممکنہ وبائی صورتحال میں مریضوں کو فوری علاج فراہم کیا جا سکے۔
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات