لاہورمیں گرمی، حبس اور گھٹن برقرار، بارش کا امکان نہیں

پیر 15 ستمبر 2025 21:16

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 ستمبر2025ء)شہر کا موسم آج بھی گرم، حبس اور گھٹن کی کیفیت لیے ہوئے ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں بارش کا کوئی امکان نہیں، تاہم پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارشیں ہو سکتی ہیں۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر کا موجودہ درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ محسوس ہونے والا درجہ حرارت 35 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔ امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ درجہ حرارت آج 34 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے۔یاد رہے کہ 16 سے 19 ستمبر تک مون سون کے گیارہویں اسپیل کا الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ اس دوران پنجاب کے کئی اضلاع میں بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے، تاہم لاہور میں فی الحال موسم خشک اور حبس زدہ رہے گا۔