Live Updates

لاہور میں پھل اور سبزیوں کی قیمتوں میں واضح اضافہ ریکارڈ

پیر 15 ستمبر 2025 21:16

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 ستمبر2025ء)شہر میں پھلوں اور سبزیوں کی قیمتوں میں واضح اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ فہرست کے مطابق ٹماٹر 240 روپے فی کلو، پیاز 220 روپے، ادرک 500 روپے اور لہسن 440 روپے فی کلو فروخت ہو رہا ہے۔ اسی طرح سبزیوں میں شملہ مرچ 335 روپے اور کریلا 260 روپے فی کلو سب سے مہنگی سبزیاں قرار دی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

پھلوں کی قیمتوں میں بھی اضافہ دیکھا گیا ہے، کھجور 190 سے 270 روپے فی کلو، سیب کالا کلو پہاڑی 245 روپے اور انگور 155 روپے فی کلو فروخت ہو رہے ہیں، جبکہ کیلا 110 روپے فی درجن مقرر کیا گیا ہے۔شہریوں کا کہنا ہے کہ سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ان کے گھریلو بجٹ پر براہِ راست اثر انداز ہو رہا ہے۔ عوام نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت مہنگائی پر قابو پانے اور نرخوں کو اعتدال پر رکھنے کے لیے مؤثر اقدامات کرے۔
Live مہنگائی کا طوفان سے متعلق تازہ ترین معلومات