پی این ٹی کالونی میں تجاوزات سے علاقہ مکین شدید مشکلات کا شکار

قبضہ گروپ نے فٹ پاتھوں اور سڑکوں پر قبضہ قائم رکھنے کے لیے آہنی و پکے پتھارے اور کاؤنٹرز بھی بنانے شروع کردیئے

پیر 15 ستمبر 2025 20:36

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 ستمبر2025ء) کراچی کے علاقے پی این ٹی کالونی میں غیرقانونی پتھاروں اور تجاوزات سے علاقہ مکینوں کو شدید مشکلات کا شکار کردیا ۔قبضہ گروپ نے فٹ پاتھوں اور سڑکوں پر قبضہ قائم رکھنے کے لیے آہنی و پکے پتھارے اور کاؤنٹرز بھی بنانے شروع کردیئے ۔رہائشیوں سے اسسٹنٹ کمشنر سول لائنز سے صورت حال کا فوری نوٹس لے کر تجاوزات کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق پی اینڈ ٹی کالونی کافی عرصہ سے غیر قانونی پتھارے داروں اور دیگر قبضہ مافیا کے ہاتھوں یرغمال ہے ۔فٹ پاتھوںاور سڑکوں پر کاروبار کا سلسلہ پھیلتا جارہا ہے ۔چائے کے ہوٹل ،سبزی فروش ،پھل فروش اور مختلف قسم کے فاسٹ فوڈ کا کاروبار کرنے والے ان فٹ پاتھوں اور سڑکوں پر قابض ہیں ۔

(جاری ہے)

علاقہ مکینوں نے اسسٹنٹ کمشنر سول لائنز کے نام تحریری درخواست پر علاقے میں کسی بھی قاسم کی ہیوی ٹریفک کے آجانے کے باعث اکثر و بیشتر ٹریفک جام رہتا ہے جبکہ چنگچی رکشہ والے مرکزی سڑک پر کھڑے ہوجاتے ہیںاور علاقے کی خواتین کو ہراساں بھی کرتے ہیں ۔

انہوںنے اسسٹنٹ کمشر سول لائنز سے اپیل کی کہ مذکورہ قبضہ مافیا کے خلاف بھرپور قانونی کارروائی کی جائے اور اہل عالقہ کو اس مستقبل تکلیف و اذیت سے نجات دلائی جائے ۔