حلیم زئی ،جشن عید میلادالنبی ﷺ کانفرنس کو مذہبی جوش و جذبے اور عقیدت و احترام کیساتھ منائی گئی

پیر 15 ستمبر 2025 19:53

مہمند (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 ستمبر2025ء)تحصیل حلیم زئی داوت کور میں جشنِ عید میلادالنبی ﷺ کانفرنس کو مذہبی جوش و جذبے اور عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی۔ اس سلسلے میں موضع داوت کور میں ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی ۔جس میں علاقے کے جید علما کرام ، مذہبی وروحانی شخصیات ، مدارسِ کے طلبا اور علاقے کے مشران وعوام نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔

پروقار تقریب میں نعت خوانی اور حضور اکرم ﷺ کی سیرتِ مبارکہ پر تفصیل سے روشنی ڈالی گئی ۔مقررین نے کہا کہ رسول اللہ ﷺ کی حیاتِ طیبہ اور عملی زندگی مسلم امہ اور دنیا کے تمام اقوام عالم کے لیے لیے مشعلِ راہ اور سراسر ہدایت ہے ۔اس لئے مسلم امہ کو چاہیے کہ وہ قرآن و سنت پر عمل پیرا ہو کر آپس میں اختلافات ،رنگ ونسل کو چھوڑ کر اتحاد، بھائی چارے اور اخوت کے اصولوں پر کار بند رہے ۔

(جاری ہے)

عید میلاد النبی کانفرنس میں مدارس سے فارغ التحصیل طلبا کی دستار بندی و دستار فضیلت بھی کرائی گئی۔ اس ضمن میں جید علماکرام نے نئی نسل بالخصوص نوجوانوں کو وعظ و نصیحت کی کہ وہ تعلیم کو اپنی زندگی کا بنیادی مقصدِ حیات بنائیں اور وہ دین و دنیا دونوں میدانوں میں اپنا کردار نبھائے ۔ تقریب کے اختتام پر پوری امتِ مسلمہ، ملک کی سلامتی امن وامان اور استحکام کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں ۔

متعلقہ عنوان :