کوئٹہ ،زرغون روڈ پر نامعلوم افراد کاگرین بس ڈرائیور پر تشدد ،چابی نکال کر لے گئے

پیر 15 ستمبر 2025 20:10

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 ستمبر2025ء)کوئٹہ کے زرغون روڈ پر نامعلوم افراد نے گرین بس کے ڈرائیور پر مبینہ طور پر تشدد کرکے گرین بس کی چابی نکال کر لے گئے، محکمہ ٹرانسپورٹ نے ڈرائیور کی مدعیت میں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرانے کا اعلان کردیا ۔

(جاری ہے)

پولیس حکام کے مطابق ٹریفک پولیس نے شہر میں پرانی لوکل بسوں کے خلاف کارروائی شروع کی تو مبینہ طور کچھ نامعلوم افرادنے زرغون روڈ پر گرین بس کے ڈرائیور پر مبینہ طورپر تشدد کیا نامعلوم افرادگرین بس کی چابی نکال کر لے گئے،اور بس کے مسافروں کو بھی مبینہ طور پر دھمکیاں دیتے رہے،اس حوالے سے سیکرٹری ٹرانسپورٹ محمد حیات کاکڑ نے بتایا کہ گرین بس کو روکنے اور ڈرائیور کے ساتھ بدتمیزی کرنے والوں کے کاروائی کی جائے گی ، واقعے میں ملوث افراد کے خلاف گرین بس کے ڈرائیور کی مدعیت میں مقدمہ درج کرائیں گے ۔