ٴْکوئٹہ، آوارہ کتوں کو تلف کرنے کے لئے اقدامات اٹھاکرشہریوں کو نجات دلائی جائے، عوامی حلقے

پیر 15 ستمبر 2025 20:10

Eکوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 ستمبر2025ء) صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں آوارہ کتوں کے غول کے غول میٹروپولیٹن کارپوریشن کے احاطے سمیت مختلف سڑکوں ، علاقوں ، ریلوے اسٹیشن ، پشین اسٹاپ ، جناح ٹائون ، سمنگلی روڈ ، شہباز ٹائون ، سریاب کلی کمالو، بادینی لنک ، رئیسانی روڈ ، ارباب کرم خان روڈ ، اسپنی روڈ، سبزل روڈ سمیت تمام علاقوں میں آوارہ کتوں کی بہتات ہے عوامی حلقوں نے کمشنر کوئٹہ ڈویژن اور ایڈمنسٹریٹر میٹرو پولیٹن کارپوریشن سے اپیل کی ہے کہ آوارہ کتوں کو تلف کرنے کے لئے اقدامات اٹھاتے ہوئے شہریوں کو ان کتوں سے نجات دلائی جائے عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ کوئٹہ جوکہ حکمرانوں اور ارباب اختیار کا مسکن ہونے کے باوجود لاوارث شہر بنا ہوا ہے ہر طرف مسائل کے انبار ہیں شہریوں کو زندگی کی بنیادی سہولیات میسر نہیں سڑکیں کھنڈرات کا منظر پیش کررہی ہے اور گندگی کے ڈھیر کے علاوہ سڑکوں پر سیورج کا گندا پانی بہنے سے شہریوں کو مشکلات درپیش آرہی ہے اس کے علاوہ شہر میں آوارہ کتوں کا راج ہے میٹرو پولیٹن کارپوریشن کے احاطے اور سبزہ زار میں سرعام کتے گھومتے ہوئے نظر آتے ہیں اس کے علاوہ باچا خان ، ریلوے اسٹیشن ، پشین اسٹاپ ، جناح ٹائون، شہباز ٹائون سمیت مختلف علاقوں میں آوارہ کتوں غول گھومتے ہوئے نظر آتے ہیں میٹرو پولیٹن کارپوریشن کے حکام اور انتظامیہ آوارہ کتوں سے شہریوں کو چھٹکارا دلانے کیلئے کوئی اقدام نہیں اٹھارہے جس کیو جہ سے کتوں کے غول کے غول سڑکوں پر گھومتے اور شہریوں کو کاٹتے ہیں عوامی حلقوں نے کمشنر کوئٹہ ڈویژن، ایڈمنسٹریٹر میٹرو پولیٹن کارپوریشن شاہزیب کاکڑ سے مطالبہ کیا ہے کہ آوارہ کتوں کے لئے خصوصی اقدامات اٹھا کر انہیں تلف کرکے عوام کو ان سے چھٹکارا دلایا جائی