ڈائریکٹر جنرل جی ڈی اے کے زیر صدارت جی ڈی اے میں ملازمین کی استعداد کار بڑھانے اور ادارہ جاتی بہتری سے متعلق اہم اجلاس

پیر 15 ستمبر 2025 20:20

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 ستمبر2025ء) ڈائریکٹر جنرل گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی معین الرحمن خان کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں ادارے کے انتظامی امور، ملازمین کی فلاح و بہبود، ان کی استعدادِ کار میں بہتری، مختلف شعبہ جات کو مزید متحرک بنانے اور ضروری افرادی قوت کی فراہمی جیسے امور زیر غور آئے۔اجلاس میں جی ڈی اے کے تمام شعبوں کے سربراہان نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن چنگیز خان نے ملازمین سے متعلق مختلف امور پر بریفنگ دی۔ڈائریکٹر جنرل نے کہا کہ ادارے کے تمام شعبہ جات کو فعال اور موثر بنانے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ جی ڈی اے کے قیام کا بنیادی مقصد شہر کی جامع ترقی اور عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی ہے، جس کے لیے کام کی رفتار مزید تیز کرنے کی ضرورت ہے۔ ڈائریکٹر جنرل نے مختلف شعبوں میں مجوزہ تقرری اور تبادلوں کی بھی منظوری دے دی اور مسلسل غیر حاضر ملازمین کیخلاف تادیبی کارروائی کی ہدایت کردی ، تاکہ ادارے کو مزید مضبوط، فعال اور عوام دوست بنایا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :