ورکرز ویلفیئر بورڈ خیبر پختونخوا نےحج 2026 کے لئے خوش نصیب مزدورں کے ناموں کی لسٹ جاری کردی

پیر 15 ستمبر 2025 20:50

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 ستمبر2025ء) ورکرز ویلفیئر بورڈ خیبر پختونخوا کی جانب سے سےحج 2026 کے لیے قرعہ اندازی کے ذریعہ منتخب ہونے والے صوبے کے مختلف کارخانوں میں کام کرنے 15 خوش نصیب مزدوروں اور ورکرز ویلفیئر بورڈ کے 2 ملازمین کے ناموں کی لسٹ جاری کردی ہے جبکہ متبادل کیٹیگری میں 10 مزدوروں کے نام بھی شامل کیے گئے ہیں تاکہ کسی بھی وجہ سے منتخب شدہ افراد کے نہ جانے کی صورت میں متبادل مزدور حج کی سعادت سے مستفید ہو سکیں ۔

ورکرز ویلفیئر بورڈ سے جاری شدہ لسٹ میں محمد قوسین، زرولی خان، محمد عاطف، پرویز خان، سبز علی خان، سوناخان، محمدعاشق علی، شفیق الرحمٰن، محمد رحمان، محمد وقار، واحد زمان، محمد رمضان، محمد شاہ، محمد نوید اور نثار علی شامل ہے جبکہ متبادل مزدوروں میں گل زمان، وحید مراد، محمد ابرار، نوید اقبال، صدیق اکبر، اورنگزیب، سنرن خان، آمنہ شاہ، محمد شکیل اور ہدایت اللہ شامل ہے ۔

(جاری ہے)

ورکرز ویلفیئر بورڈ کے 2 ملازمین میں شکیلہ اور ارشاد خان شامل ہیں جبکہ متبادل میں زرشاد کا انتخاب ہواہے۔ یادرہے کہ مزدوروں کو مفت حج پربھیجوانے کے لئے قرعہ اندازی خیبر پختونخوا کے وزیر برائے محنت فضل شکورخان کی نگرانی میں ورکرز ویلفیئر بورڈ خیبر پختونخوا کی حج کمیٹی اراکین اور دیگر افسران کی موجوددگی میں ہوئی تھی ۔شفاف قرعہ اندازی کے ذریعہ منتخب ہونے والے مزدوروں کے تمام حج اخراجات ورکرز ویلفیئر بورڈ برددشت کریگا۔

متعلقہ عنوان :