سپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی سے چیف سیکرٹری شہاب علی شاہ کی ملاقات

پیر 15 ستمبر 2025 21:40

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 ستمبر2025ء) سپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی سے چیف سیکرٹری شہاب علی شاہ نے سپیکر ہاؤس میں ملاقات کی، جس میں چیف ویپ خیبرپختونخوا اسمبلی و رکن صوبائی اسمبلی اکبر ایوب خان بھی شریک ہوئے۔

(جاری ہے)

ملاقات میں صوبائی اسمبلی سے پاس شدہ قانون سازی کے مؤثر عملدرآمد اور عوامی فلاح کے لیے اس کے ثمرات کو عوام تک پہنچانے پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔

سپیکر نے کہا کہ اسمبلی میں منظور ہونے والے قوانین کا مؤثر نفاذ جمہوری اداروں کے استحکام اور عوامی اعتماد کی بحالی کے لیے نہایت اہم ہے۔ اس موقع پر اراکینِ صوبائی اسمبلی کے استحقاق اور ان کے فرائض کی ادائیگی میں حائل رکاوٹوں پر بھی بات چیت کی گئی۔ سپیکر نے کہا کہ عوام کے منتخب نمائندوں کو اپنے فرائض کی انجام دہی میں مکمل سہولت فراہم کرنا وقت کی ضرورت ہے۔