ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹرعبداللطیف دشتی کا پی ایچ یو پلیری، بی ایچ یو گبداور بی ایچ یو موجو کا تفصیلی دورہ

پیر 15 ستمبر 2025 22:50

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 ستمبر2025ء) ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹرعبداللطیف دشتی اور ڈسٹرکٹ سپورٹ منیجر پی پی ایچ آئی ڈاکٹر مرشد دشتی نے پی ایچ یو پلیری، بی ایچ یو گبداور بی ایچ یو موجو کا تفصیلی دورہ کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر انہوں نے متعلقہ مراکز صحت میں ادویات کے ذخائر، او پی ڈیز، طبی آلات، مریضوں کو درپیش مسائل، صفائی کے انتظامات اور لیبارٹری سہولیات کا باریک بینی سے جائزہ لیا۔

دورے کے دوران اسٹاف اور ڈاکٹروں کی حاضری بھی چیک کی گئی۔ ڈی ایچ او اور ڈی ایس ایم نے متعلقہ انچارجز کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو فراہم کی جانے والی صحت کی سہولیات میں کسی قسم کی شکایت نہیں ہونی چاہیے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ شہریوں کو بنیادی طبی سہولیات ان کے گھر کی دہلیز پر پہنچانا ہماری اولین ذمہ داری ہے۔

متعلقہ عنوان :