چائنیز کے ساتھ ڈیوٹی پر مامور کانسٹیبل حرکت کلب بند ہونے سے جاں بحق ہوگیا

منگل 16 ستمبر 2025 00:10

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 ستمبر2025ء) چائنیز کے ساتھ ڈیوٹی پر مامور کانسٹیبل حرکت کلب بند ہونے سے جاں بحق ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ مدینہ ٹاؤن کے علاقہ ایڈن ویلی میں چائنیز شہریوں کی سیکیورٹی ڈیوٹی پر تعینات کانسٹیبل مرتضی دوران ڈیوٹی ہارٹ اٹیک آنے کے باعث زندگی کی بازی ہار گیا۔

(جاری ہے)

گذشتہ 2 روز میں دوران ڈیوٹی ہارٹ اٹیک آنے کے باعث 2 اہلکار زندگی کی بازی ہار گئے ہیں۔ گزشتہ روز تھانہ سمن آباد میں تعینات کانسٹیبل رمضان دوران ڈیوٹی ہارٹ اٹیک آنے کے باعث زندگی کی بازی ہار گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :