پیٹرول کی موجودہ قیمت آئندہ 15دنوں کیلئے برقرار،ہائی سپیڈڈیزل کی قیمت میں 2.78روپے فی لیٹراضافہ

منگل 16 ستمبر 2025 00:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 ستمبر2025ء) حکومت نے آئندہ 15دنوں کیلئے پیٹرول کی موجودہ قیمت کوبرقراررکھنے جبکہ ہائی سپیڈڈیزل کی قیمت میں 2.78روپے فی لیٹراضافہ کانوٹیفیکشن جاری کردیا۔

(جاری ہے)

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق اوگرا اوردیگرمتعلقہ وزارتوں کی کی سفارش پرپیٹرولئیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کاتعین کیاگیاہے۔ پیٹرول کی موجودہ 264.61روپے فی لیٹرقیمت کوبرقراررکھاگیاہے جبکہ ہائی سپیڈڈیزل کی قیمت 2.78روپے کے اضافہ کے بعد272.77روپے ہوگئی ہے۔نئی قیمتوں کااطلاق منگل 16 ستمبرسے ہوگیاہے۔

متعلقہ عنوان :