ایڈیشنل آئی جی و ڈی آئی جی رائٹ مینجمنٹ پولیس کا ڈسٹرکٹ پولیس لائن قلعہ گجر سنگھ کا دورہ

منگل 16 ستمبر 2025 10:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 ستمبر2025ء) ایڈیشنل آئی جی رائٹ مینجمنٹ پولیس خرم شکور اور ڈی آئی جی رائٹ مینجمنٹ پولیس اسد سرفراز نے منگل کو ڈسٹرکٹ پولیس لائن قلعہ گجر سنگھ کا دورہ کیا۔پولیس کے چاک و چوبند دستے نے انہیں سلامی پیش کی۔ ایڈیشنل آئی جی آر ایم پی خرم شکور، ڈی آئی جی آر ایم پی اسد سرفراز نے یادگار شہدا پر حاضری دی، پھول چڑھائے اور فاتح خوانی کی۔

(جاری ہے)

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق انہوں نیپولیس کے تربیتی دستوں کا معائنہ کیا، جوانوں کی پیشہ وارانہ تیاریوں کو سراہا۔انہوں نے جوانوں کی رہائشی بیرکس کا بھی معائنہ کیا اور سہولیات کا جائزہ لیا۔اس موقع پر جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہر لمحہ عوام کی جان و مال کے تحفظ کے لیے تیار رہیں، فرض شناسی اور ایمان داری کے ساتھ ڈیوٹی سرانجام دیں۔ایس پی ہیڈکوارٹر آر ایم پی عثمان منیر سیفی، ایس پی ہیڈکوارٹر پولیس لائن منزہ کرامت بھی اس موقع پر موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :