آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نےپولیس ملازمین واہلخانہ کے علاج کیلئے مزید فنڈز جاری کر دیئے

منگل 16 ستمبر 2025 10:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 ستمبر2025ء) آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے پولیس ملازمین، انکے اہلخانہ کے علاج معالجے کیلئے مزید 18 لاکھ 10 ہزار روپے کے فنڈز جاری کر دیئے۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق کانسٹیبل آفتاب احمد ریاض کے کینسر کے علاج کیلئے 05 لاکھ روپے جاری کئے گئے ۔

(جاری ہے)

اے ایس آئی اکرام الحق کو اڑھائی لاکھ روپے دیئے گئے، سب انسپکٹر نعیم اختر اعوان کو 02 لاکھ روپے ،کانسٹیبل عبدالطیف کو 02 لاکھ روپے فنڈز دیئے گئے۔

لیڈی کانسٹیبل نمرہ عاشق کو علاج کی مد میں ایک لاکھ 60 ہزار روپے جاری کئے،انسپکٹر عثمان طارق، کانسٹیبل عرفان حیدر کوایک لاکھ روپے فی کس دیئے گئے۔ ریٹائرڈ سب انسپکٹر مختار احمد، اے ایس آئی آصف شبیر، ہیڈ کانسٹیبل سیف الرحمن، ریٹائرڈ ہیڈ کانسٹیبل اصغر علی کو مجموعی طور پر 3 لاکھ روپے جاری کئے گئے۔آئی جی پنجاب نے میڈیکل فنانشل اسسٹنس کمیٹی کی سکروٹنی کے بعد فنڈز اجرا کی منظوری دی۔