سرگودھا،ٹریکٹر بے قابو ہو کر نالہ میں گرنے سی50 سالہ ڈرائیور جاںبحق

منگل 16 ستمبر 2025 11:33

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 ستمبر2025ء)ٹریکٹر بے قابو ہو کر نالہ میں گرنے سی50 سالہ ڈرائیور جاںبحق ہو گیا جس کو ریسکیو کر کے نعش ضروری کاروائی کے بعد ورثا کے سپرد کر دی گئی۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطابق سرگودھا جھنگ روڈ پر قصبہ ساہیوال کے علاقہ میں ٹریکٹر کھیتوں سے سڑک پر چڑھتے ہوئے قلابازی کھا کر نالہ میں گر نے جالا بالا جناح کالونی کا 50 سالہ ٹریکٹر ڈرائیور اعجاز حسین جاں بحق ہو گیا۔ جن کو ریسکیو کر کے نعش ضروری کاروائی کے بعد ورثا کے سپرد کر دی گئی۔