جمرود پولیس کی منشیات فروشوں ا کے خلاف کارروائیاں،2 ملزمان گرفتار

منگل 16 ستمبر 2025 17:09

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 ستمبر2025ء) جمرود پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیوں کے دوران2 ملزمان کو گرفتار کر کے شراب اور چرس برآمد کر لی۔

(جاری ہے)

ترجمان خیبر پولیس کے مطابق پہلی کارروائی میں ایس ایچ او جمرود نسیم خان کی سربراہی میں انچارج وزیر ڈھنڈ نواب شاہ شہید چوکی آصف خان اور دیگر پولیس نفری نے وزیر ڈھنڈ کے علاقے میں شراب سمگلنگ کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ملزم اختر محمد افغانی کو گرفتار کرکے 62 بوتلیں اور 10 کین شراب برآمد کرلیں اور ملزم کو حوالات منتقل کردیا جس سے مزید تفتیش جاری ہے۔

دوسری کارروائی میں ایڈشنل ایس ایچ او جمرود بخت منیر نے وزیر ڈھنڈ کے علاقے میں دوران تلاشی ملزم عطا اللہ آفریدی کو گرفتار کر کے 10 کلوگرام چرس برآمد کر لی ۔ڈی پی او خیبر نے پولیس کی کارروائیوں کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ سی سی پی او پشاور کے واضح احکامات کے مطابق ضلع بھر میں منشیات فروشوں اور سمگلرز کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔

متعلقہ عنوان :