شیخوپور ،ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کاروائیاں جاری، 20 ہزار سے زائدگندم کے تھیلے برآمد

منگل 16 ستمبر 2025 16:48

شیخوپورہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 ستمبر2025ء) ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنرز نے مختلف فلور ملز پر چھاپے مار کر 20 ہزار سے زائد غیر قانونی گندم کے تھیلے برآمد کیے ۔ اسسٹنٹ کمشنر شیخوپورہ سیف الاسلام خٹک، اسسٹنٹ کمشنر فیروزوالہ عدیل خان ، ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر عمیر صغیر اور سینئر ایس ڈی سی او پیرا کے ہمراہ مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے شیخوپورہ میں واقع ایک بڑے گودام پر چھاپہ مارا ۔

کارروائی کے دوران 50 کلو کے 20,000 تھیلے گندم کے غیر قانونی طور پر ذخیرہ شدہ پائے گئے۔ گودام میں فوڈ گرینز کا کوئی لائسنس موجود نہیں تھا جو کہ قانون کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ نے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئےکہا کہ ضلعی انتظامیہ نے فوری ایکشن لیتے ہوئے گندم کو سرکاری تحویل میں لے لیا اور اسے سرکاری ریٹ 3000 روپے فی من کے حساب سے فلور ملز کو جاری کیا جا رہا ہے تاکہ بازار میں آٹا کنٹرول نرخوں پر دستیاب ہو سکے ۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ گندم کی ذخیرہ اندوزی کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل کیا جا رہا ہے اور آئندہ بھی ایسے چھاپے جاری رہیں گے۔ ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ نے مزید کہا کہ عوام کے حقوق کا تحفظ اولین ترجیح ہے مارکیٹوں میں سستے داموں گورنمنٹ ریٹ کے مطابق معیاری آٹے کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے ضلعی افسران فیلڈ میں مکمل متحرک ہیں قانون شکن افراد کسی رعایت کے مستحق نہیں زخیرہ اندوزوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے ۔\378

متعلقہ عنوان :