سیالکوٹ ، ٹریکٹر ٹرالی و موٹر سائیکل کے تصادم سے نوجوان جا ں بحق

منگل 16 ستمبر 2025 12:29

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 ستمبر2025ء) سیالکوٹ میں ٹریکٹر ٹرالی و موٹر سائیکل کے تصادم سے نوجوان جا ں بحق ہو گیا ۔ترجمان ریسکیو 1122کے مطابق سیالکوٹ کے علاقے کلمہ چوک نیو ہاریزن سکول کے قریب موٹر سائیکل سوار اینٹوں کے ڈھیر کو کراس کرتے ہوئے مخالف سمت سے آتے ہوئے ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں نور ولد شفیق سکنہ جوگو چک موقع پر جاں بحق ہو گیا ۔

(جاری ہے)

ریسکیو 1122کے اہلکاروں نے جائے حادثہ پہنچ کر ضروری کارروائی کے بعد علامہ اقبال ٹیچنگ ہسپتال منتقل کر دیا۔

متعلقہ عنوان :