اسسٹنٹ کمشنر پسرور کی کارروائی، مقامی سپر کریانہ سٹور کو آٹا مہنگے داموں فروخت کرنے پر سیل کر دیا

منگل 16 ستمبر 2025 12:29

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 ستمبر2025ء) اسسٹنٹ کمشنر پسرور سدرہ ستار نے مقامی سپر کریانہ سٹور کو آٹا مہنگے داموں فروخت کرنے پر سیل کر دیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ عوام کو بنیادی اشیائے خوردونوش مقررہ سرکاری نرخوں پر فراہم کرنا ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔ انہوں نے دکانداروں کو سختی سے ہدایت کی کہ آٹے سمیت تمام ضروری اشیا مقررہ نرخنامے کے مطابق فروخت کریں بصورت دیگر ان کے خلاف بھی کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔

متعلقہ عنوان :