تھانہ پشتخرہ پولیس کی کارروائی، طلائی زیورات چوری کرنے والی ملازمہ گرفتار ، 5 لاکھ 20 ہزار روپے برآمد

منگل 16 ستمبر 2025 16:47

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 ستمبر2025ء) تھانہ پشتخرہ پولیس نے لیڈیز پولیس کے ہمراہ کارروائی کے دوران گھر سے طلائی زیورات چوری کرنے والی ملازمہ کو گرفتار کرکے چوری شدہ رقم 5 لاکھ 20 ہزار روپے برآمد کر لی۔

(جاری ہے)

ترجمان کیپٹل سٹی پولیس کے مطابق مدعی محمد ریاض نے تھانہ پشتخرہ کی حدود شہید آباد میں گھر سے طلائی زیورات کی چوری کی رپورٹ دراج کرائی ،جس پر ڈی ایس پی پشتخرہ محمد اشفاق خان کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ پشتخرہ اعجاز اللہ نے لیڈیز پولیس اور تفتیشی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے اہم شواہد اور سی سی ٹی وی فوٹیج سے گھریلو ملازمہ مسماۃ (ن) زوجہ خالد کو گرفتار کرلیا۔

ملزمہ نے دورانِ ملازمت موقع پا کر گھر سے لاکھوں روپے مالیت کے زیورات چوری کئے تھے اور انہیں فروخت کر کے رقم مبلغ 5 لاکھ 20 ہزار روپے حاصل کئے ،پولیس نےچوری شدہ رقم مبلغ 5 لاکھ 20 ہزار روپے برآمد کرلی۔ ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمہ نے جرم کا اعتراف کرلیا جس سے مزید تفتیش جاری ہے۔ کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے واضح کیا ہے کہ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لئے پولیس ہر قسم کے وسائل بروئے کار لا رہی ہے اور جرائم میں ملوث عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لانے کے لئے کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی۔