سرگودھا میں سی سی ڈی اور ڈاکوئوں کے درمیان مقابلہ میں 3 ڈکیت ہلاک،سی سی ڈ ی اہلکار زخمی

منگل 16 ستمبر 2025 13:17

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 ستمبر2025ء) سی سی ڈی اور ڈکیتوں کے درمیان مقابلہ میں 3 ڈکیت ہلاک جبکہ سی سی ڈ ی کا ایک اہلکار زخمی ہوگیا۔سرگودھا کے نواحی چک 61 شمالی میں مسلح ڈکیت کسان کے مویشی ٹرک پر لوڈ کرکے لے جا رہے تھے۔

(جاری ہے)

اطلاع ملنے پر سی سی ڈی اور پولیس موقع پر پہنچ گئی ، پولیس اور ڈاکوئوں کے درمیان سخت مقابلے کے دوران 3 ڈکیت عثمان ، محمد سلیم اور یاسین مارے گئے جبکہ ایک سی سی ڈی اہلکار زخمی ہوگیا زخمی اہلکار کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔ پولیس تھانہ صدر نے مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :