سویا بین کی منظور شدہ اقسام ولیمز 82، این اے آر سی 1، این اے آر سی 2، فیصل سویابین بمپر کراپ کی ضامن ہیں،نظامت زرعی اطلاعات

منگل 16 ستمبر 2025 16:37

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 ستمبر2025ء) محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کو سویابین کی کاشت بروقت مکمل کرنے اور میرازمین کے انتخاب کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ خریف کی کاشت مقررہ مدت تک مکمل کرنے سے اس کی بڑھوتری کا عمل احسن طریقے سے جاری رہتا ہے۔

(جاری ہے)

نظامت زرعی اطلاعات محکمہ زراعت کے ترجمان نے کہا کہ سویا بین کی اچھی پیداوار کے حصول کےلئے میرا زمین کا انتخاب ضروری ہے ، سویا بین کی منظور شدہ اقسام ولیمز 82، این اے آر سی 1، این اے آر سی 2، فیصل سویابین وغیرہ فی ایکڑ بمپر کراپ کی فراہمی کی ضامن ہیں۔

انہوں نے کہاکہ میر ا زمین کےلئے ضروری ہے کہ اس میں پانی کا اچھا نکاس موجودہو تاکہ فصل کو نقصان پہنچنے کا احتمال نہ رہے۔ انہوں نے کہا کہ زمین کی تیاری کےلئے کھیت میں دو سے تین بار ہل چلانے کے علاوہ اسے سہاگہ دیا جائے ، فصل کی کاشت صبح یا شام کے اوقات میں اس وقت کی جائے جب زمین تر وتر حالت میں موجود ہو۔ انہوں نے بتایاکہ اس ضمن میں مزید رہنمائی، معلومات یا مشاورت کےلئے زرعی ماہرین یا محکمہ زراعت کے فیلڈ سٹاف سے بھی رابطہ کیا جا سکتاہے۔

متعلقہ عنوان :