سندھ ہائی کورٹ ، لاپتا شہریوں کی بازیابی کے لئے کوششیں جاری رکھنے کی ہدایت،سماعت 17 اکتوبر تک ملتوی

منگل 16 ستمبر 2025 16:36

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 ستمبر2025ء)سندھ ہائی کورٹ نے لاپتا شہریوں کی بازیابی کے لئے کوششیں جاری رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت 17 اکتوبر تک ملتوی کردی ہے۔منگل کو سندھ ہائیکورٹ میں لاپتا افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں کی سماعت ہوئی۔ سرکاری وکیل نے موقف دیا کہ تھانہ سائٹ اے کی حدود سے بشیر احمد کی گمشدگی کے کیس میں جے آئی ٹی اجلاس ہوچکے ہیں۔

(جاری ہے)

مدعی مقدمہ سے رابطہ نہیں ہوسکا ہے۔ عدالت نے درخواست کی سماعت غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی کردی۔ سرکاری وکیل نے موقف اپنایا کہ شارع فیصل سے لاپتا شہری جاوید علی کی بازیابی کے لئے جے آئی ٹی اجلاس منعقد کیا ہے۔ اجلاس کی رپورٹ عدالت میں جمع کروادی ہے۔ عدالت نے فریئر کے علاقے سے لاپتا شہری اعجاز کی گمشدگی کا مقدمہ درج کرنے کا حکم دیدیا۔عدالت نے لاپتا شہریوں کی بازیابی کے لئے کوششیں جاری رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت 17 اکتوبر تک ملتوی کردی۔