بھکر پولیس نے سات مقدمات میں 1480 گرام چرس اور 190 لیٹر شراب بر آمد کر لی، 30 خطرناک اشتہاری گرفتار

منگل 16 ستمبر 2025 14:42

بھکر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 ستمبر2025ء) بھکر پولیس کی 48 گھنٹوں میں شاندار کارکردگی –منشیات کے 7مقدمات 180 گرام چس اور 190 لیٹر شراب بر آمد جبکہ 30 خطرناک مجرمان اشتہاریوں کو گرفتار کیا مزید مجرمان کے خلاف کریک ڈاؤن جاری پولیس ترجمان کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بھکر شہزاد رفیق اعوان کی زیر قیادت بھکر پولیس نے گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مؤثر کارروائیاں کرتے ہوئے اہم نتائج حاصل کیے۔

(جاری ہے)

ڈی پی او بھکر شہزاد رفیق اعوان نے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل درآمد جاری رہے گا۔ عوام کی جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح ہے اور پولیس پوری جانفشانی سے اپنے فرائض سرانجام دے رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :