سیالكوٹ ،محكمہ زراعت كی كاشتكاروں كو مولی كی كاشت ستمبر سے اكتوبر تك مكمل كرنے كی ہدایت

منگل 16 ستمبر 2025 15:47

سیالكوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 ستمبر2025ء) محکمہ زراعت (توسیع) سمبڑیال نے کاشتکاروں کو ہدایت کی ہے کہ مولی کی کاشت ستمبر سے اکتوبر تک مکمل کرلیں۔ اسسٹنٹ ڈائریكٹرمحكمہ زراعت توسیع سمبڑیال ڈاكٹرافتخار حسین بھٹی نے منگل كو کاشتکاروں کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئےکہا کہ مولی ایک منافع بخش سبزی ہے جسے ہر گھر میں سلاد اور سالن کے طور پر کھایا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مولی کی کاشت کیلئے اس کے بیج بذریعہ کیرا کاشت کریں اور 3.4 فی ایکڑ بیج استعمال کریں۔انہوں نے ہدایت کی 40 دن میں تیار ہو جانے والے مولی منو ،گرین یک، لال پری اور آل سیزن کے بیج کاشت کریں۔انہوں نے بتایا کہ مولی کی فصل کاشت کرنے کیلئے ضروری ہے کہ بیج حکومت پنجاب محکمہ زراعت کی بتائی ہوئی مقدار 75 سینٹی میٹر کی کھیلیوں کے دونوں کناروں پر کاشت کیا جائے ،9 کلو گرام،فاسفورس، 23 کلو گرام اور پوٹاش25 کلوگرام فی ایکڑ ڈالی جائے۔

متعلقہ عنوان :