نیپرا نے حیدرآباد الیکٹرک سپلائی کمپنی پر 5 کروڑ روپے سے زائد کا جرمانہ عائد کردیا

منگل 16 ستمبر 2025 16:03

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 ستمبر2025ء) نیپرا نے حیدرآباد الیکٹرک سپلائی کمپنی پر5 کروڑ روپے سے زائد کا جرمانہ کر دیا۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹ کے مطابق نیپرا نے حیدرآبادالیکٹرک سپلائی کمپنی پر یہ جرمانہ فیڈر نقصانات کی بنیاد پر لوڈشیڈنگ کرنے پر کیا ہے۔نیپرا نے فیڈر نقصانات کی بنیاد پر لوڈشیڈنگ سے منع کر رکھا ہے جس کے باعث 5 کروڑ روپے سے زائد کا جرمانہ کیا گیا ہے جب کہ حیسکو پر 4 اپریل2024 سے یومیہ ایک لاکھ روپے جرمانہ ہے۔