Live Updates

یونیورسٹی آف سرگودھا میں سیلاب متاثرین کی مدد کے لئے فنڈ ریزنگ مہم بھرپور انداز میں جاری

منگل 16 ستمبر 2025 16:04

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 ستمبر2025ء) یونیورسٹی آف سرگودھا میں سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے فنڈ ریزنگ مہم بھرپور انداز میں جاری ہے۔اس سلسلے میں شعبہ امتحانات میں فلڈ ریلیف کیمپ لگایا گیا جس میں اساتذہ، افسران اور سٹاف ممبران نے متاثرین کے لیے دل کھول کرعطیات دیئے ۔ کیمپ میں کنٹرولر امتحانات ڈاکٹر ریحانہ الیاس نے خصوصی شرکت کی۔

ان کے ہمراہ ڈائریکٹر سٹوڈنٹ افیئرز ڈاکٹر محمود الحسن، چیئرپرسن شعبہ نفسیات ڈاکٹر نجمہ اقبال،ڈائریکٹر ریاض شاد ہم نصابی فورم ڈاکٹر محمد منیر گجر، چیف سکیورٹی آفیسر کرنل (ر)اشتیاق احمد، چیئرمین شعبہ سوشیالوجی ڈاکٹر شہزاد خاور مشتاق سمیت دیگر سٹاف ممبران بھی بڑی تعداد میں موجود تھے۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر ریحانہ الیاس نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی مدد ہم سب کا دینی، قومی اور انسانی فریضہ ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ یہ وقت ان کے ساتھ کھڑے ہونے کا ہے، ہمیں چاہیے کہ ہم اپنی خوشیوں میں کمی کر کے بھی ان مصیبت زدہ خاندانوں کو سہارا دیں۔ آپ کا تھوڑا سا تعاون ان کی زندگیوں میں امید جگا سکتا ہے۔انہوں نے طلبہ، اساتذہ اور اہل شہر سے اپیل کی کہ بڑھ چڑھ کر عطیات دیں تاکہ متاثرین کی فوری بحالی اور ضروریات زندگی پوری کرنے میں مدد فراہم کی جا سکے۔
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :