موٹرکار کے خفیہ کانوں سے 4کلاشنکوف و 2600سے زائد کارتوس برآمد،2ملزمان گرفتار

منگل 16 ستمبر 2025 16:34

ڈیرہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 ستمبر2025ء) درازندہ پولیس کی امن میلہ چیک پوسٹ پر کاروائی ، موٹرکار کے خفیہ کانوں سے 4کلاشنکوف و 2600سے زائد کارتوس برآمد،2ملزمان گرفتار، کینٹ پولیس نے بند دھپانوالہ پر منشیات فروش سے 3کلو سے زائد چرس برآمد کرلی ، ملزم گرفتار۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق درازندہ پولیس نے امن میلہ چیک پوسٹ پر موٹر کار کے خفیہ خانوں سے 4کلاشنکوف بمعہ فٹ میگزین اور 2660کارتوس برآمدکرکے ملزمان آفتاب خان ولد گل کریم سکنہ پشاور اور عبداللہ ولد داور خان اچکزئی سکنہ بلوچستان کو گرفتار کرلیا، دوسرے واقعہ میں کینٹ پولیس نے لنک روڈ بند دھپانوالہ پر کامیاب کاروائی کے دوران منشیات فروش ظفر علی سکنہ بستی ڈیوالہ سے دوران تلاشی تین پیکٹوں سے 3240گرام چرس برآمد کرکے منشیات فروش ظفر علی کو گرفتار کرلیا۔

\378