Live Updates

محکمہ ہا ئی وے ضلع میں 15 ارب 50 کروڑ روپے سے زائد مالیت کے 8 منصوبوں پر کام کر رہا ہے، کمشنر ساہیوال ڈویژن

منگل 16 ستمبر 2025 16:32

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 ستمبر2025ء) کمشنر ساہیوال ڈویژن ڈاکٹر آصف طفیل کی زیر صدارت محکمہ ہائی وے کے زیر تعمیر منصوبوں کا جائزہ اجلاس۔ محکمہ ضلع میں 15ارب 50 کروڑ روپے سے زائد مالیت کے 8 منصوبوں پر کام کر رہا ہے جن میں سے تین بڑے منصوبے تکمیل کے قریب ہیں جبکہ پانچ دیگر پر کام جاری ہے۔ جائزہ اجلاس میں ڈائریکٹر ڈیویلپمنٹ شفیق احمد ڈوگر، ایس ای ہائی وے ساہیوال سرکل کاشف شکور، ایکسین ہائی وےمحمد رمضان، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ محمد اکرم وٹو، ڈپٹی ڈائریکٹر ٹیکنیکل عمران خان اور پسپ کے سٹی مینجر محمد اسجد علی خان نے بھی شرکت کی۔

ایکسین ہائی وے محمد رمضان نے بتایا کہ کمپری ہنسو سکول چوک سے دو کلومیٹر تک مڈھالی روڈ کے دونوں اطراف ٹف ٹائل لگانے اور ڈرین بنانے کے منصوبے کی منظوری بھی دی جا چکی ہے اور فنڈز ریلیز ہوتے ہی کام کا آغاز کر دیا جائے گا جس سے عوام کو درپیش مشکلات کم ہوں گی۔

(جاری ہے)

کمشنر ڈاکٹرآصف طفیل نے سٹی مینجر پسپ کو ہدایت کی کہ مڈھالی روڈ پر دو انچ اسفالٹ ڈالنے کا بقیہ کام بھی جلد مکمل کیا جائے۔

انہوں نے پاک پتن چوک سے ساہیوال بائی پاس تک پاک پتن روڈ کے دونوں اطراف کو اگلے چار دنوں میں مکمل کرنے کی بھی ہدایت کی۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ طارق بن زیاد کالونی سے گزرنے والی 82/6R روڈ کی کارپٹنگ کا کام پسپ کی طرف سے سڑک کی مرمت مکمل ہونے پر شروع کر دیا جائے گا۔ ایکسین ہائی وے محمد رمضان نے مزید بتایا کہ اولڈ ہڑپہ روڈ پر ٹی ایس ٹی کا کام بھی جلد شروع کیا جا رہا ہے تاکہ عوام کی سفری مشکلات دور ہو سکیں۔ کمشنر ڈاکٹر آصف طفیل نے تمام ترقیاتی کاموں کی ٹائم لائن کے مطابق تعمیر مکمل کرنے اور معیار کو ہر صورت برقرار رکھنے کی ہدایت کی تاکہ ان منصوبوں کے اثرات تادیر عوام کو میسر رہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات